• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 9252

    عنوان:

    کیا ہم اپنی دعاؤں میں وسیلہ کا استعمال کرسکتے ہیں یا بس براہ راست اللہ سے مانگا جائے؟ کیا ایسا کرنا اچھا ہے؟ برائے کرم اپنا جواب قرآن یا حدیث سے عنایت فرماویں، اور پورا حوالہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا ہم اپنی دعاؤں میں وسیلہ کا استعمال کرسکتے ہیں یا بس براہ راست اللہ سے مانگا جائے؟ کیا ایسا کرنا اچھا ہے؟ برائے کرم اپنا جواب قرآن یا حدیث سے عنایت فرماویں، اور پورا حوالہ عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 9252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2308=1898/ب

    انبیاء اور صلحاء کے توسل سے اللہ سے دعا مانگنا جائز ہے، مثلاً یا اللہ اپنے اولیاء کے طفیل یا فلاں بزرگ کے طفیل مجھے نیک بیٹا عطا فرما خود براہ راست اولیاء اللہ سے یہ چیز نہ مانگی جائے کہ اے فلاں بزرگ آپ مجھے بیٹا دیجیے: عندنا وعند مشائخنا رحمھم اللہ یجوز التوسل في الدعوات بالأنبیباء والصالحین من الأولیاء والشھداء والصدیقین في حیاتھم وبعد مماتھم بأن یقول في دعائہ اللہم أني أتوسل إلیک بفلان أن تجیب دعوتي و تقضي حاجتي إلی غیر ذلک (المہند علی المفند: ۳۲)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند