• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 8523

    عنوان:

    کیا اللہ کے تمام انبیاء نور تھے؟ اگر ہاں تو کیا دلیل ہے؟ کیا اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے؟ اگر ہاں، تو کیا دلیل ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ یہ جو بریلوی ہیں ان کے فرقہ کا آغاز کب ہوا؟ ان کے عقائد قرآن کے مطابق ہیں یا نہیں؟ میں جانتا ہوں کہ مولانا رشید احمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ نے فتاوی رشیدیہ میں لکھاہے کہ ایک سنی عورت کا نکاح شیعہ مرد کے ساتھ نہیں ہوسکتا کیوں کہ شیعہ کافر ہیں۔ اورمیں مانتا ہوں، اس کے علاوہ بھی میں جانتا ہوں کہ وہ کافر ہیں مولانا حق نواز جہانگیر رحمة اللہ علیہ نے ثابت کردیا تھا۔ پوچھنا یہ ہے کہ میں ایک اکیڈمی میں پڑھاتا ہوں میرے ساتھ ایک دوسرا ٹیچر بھی ہے جو شیعہ ہے۔ (یہ بات مجھے بعد میں پتہ چلی) کیا میری اس سے دوستی جائز ہے یا نہیں؟ اگر ہاں تو کس حد تک؟ کیا میں مصیبت میں اس شیعہ کی مددکرسکتا ہوں؟ میرے ساتھ میری کلاس میں ایک قادیانی لڑکی پڑھتی ہے میں اس سے بات نہیں کرتا اور جو اس سے دوستی کرتے ہیں میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ایسا مت کرو اللہ کے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوں گے مگر وہ میری بات نہیں مانتے۔ کونصحیح کررہا ہے؟ میں یا باقی کلاس فیلو؟ کیا مجھے اس قادیانی لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے یانہیں؟ اگر ہاں تو کس حد تک؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2137=1758/ب

    آپ اپنے نوع کے اعتبار سے انسان ہیں اور آدم اور اولادِ آدم کے لیے سرمایہٴ افتخار ہیں، چنانچہ آپ کا ارشاد ہے: أنا سید وُلدِ آدم (مشکاة:۵۱۱) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء صفت ہدایت کے اعتبار سے ساری انسانیت کے لیے مینارہٴ نور ہیں، لہٰذا تمام انبیاء بیک وقت نور بھی ہیں اور بشر بھی ہیں، بریلوی فرقہ کا آغاز مولوی احمد رضا خاں صاحب سے ہوتا ہے، غالی شیعہ جو کہ باتفاق اہل سنت والجماعت کا فر ہیں، ان کے ساتھ دلی دوستی ناجائز ہے، بقدر ضرورت اخلاقی تعلق رکھ سکتے ہیں، اوران کی مصیبت میں تعاون کرسکتے ہیں، حسن اخلاق کا مظاہرہ کسی بھی مذہب اور فرقے کے لوگوں کے ساتھ کرسکتے ہیں، آپ کے کلاس میں جو قادیانی لڑکی پڑھتی ہے اگر آپ انھیں راہ راست پر لانا چاہتے ہیں، تو ان کے روبرو ہوکر بات چیت نہ کریں، کیونکہ اجنبیہ کے روبرو ہوکر بات چیت کرنا جائز نہیں، ہاں البتہ رد قادیانیت پر لکھی گئی کتابیں ان کو پیش کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند