• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 8082

    عنوان:

    اگر کوئی شخص یہ دعا کرے کہ: اے اللہ میری یہ دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے قبول فرمالے۔ تو کیا ایسا دعا میں کہنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اگر کوئی شخص کسی بزرگ (جیسے حضرت تھانوی، حضرت مدنی وغیرہ) کے مزار پر جاکر اس طرح دعا کرے کہ: اے اللہ میری یہ دعا ان (حضرات) کی برکت سے قبول فرمالے۔ تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ مذکور مسائل کا جواب دلیل کے ساتھ بیان کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1635=1553/د

    (۱) جائز ہے۔ (۲) جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح دعا کرنا تعلیم فرمایا ہے۔ اللھم إني أسألک بحمدک نبیک وإبراہیم خلیلک آیت کریمہ : کانوا یستفتحون علی الذین کفروا (الآیة) کے تحت علامہ آلوسی لکھتے ہیں: نزلت في بنی قریظة والنضیر کانوا یستفتحون علی الأوس والخزرج برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعن النبي صلی اللہ علیہ وسلم إنہ کان یستفتح بصعالیک المہاجرین رواہ في شرح السنة (مشکاة: ص:۴۴۷) اس کے علاوہ اور بھی احادیث ہیں جن سے وسیلہ سے دعا کرنا ثابت ہے، انجاح الحاجہ شرح ابن ماجہ کا مطالعہ فرمائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند