• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 7811

    عنوان:

    مماة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دارالعلوم دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ نمازکے بعد اجتماعی دعا ہمارے یہاں عام ہوچکی ہے اور لوگ اسے ضروری سمجھتے ہیں کیا یہ بدعت تو نہیں بن گئی؟

    سوال:

    مماة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دارالعلوم دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ نمازکے بعد اجتماعی دعا ہمارے یہاں عام ہوچکی ہے اور لوگ اسے ضروری سمجھتے ہیں کیا یہ بدعت تو نہیں بن گئی؟

    جواب نمبر: 7811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1822=1547/ب

    (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسد مبارک کے ساتھ اپنی قبر شریف میں زندہ ہیں اور آپ کو حیاتِ برزخی حاصل ہے۔

    (۲) نماز کے بعد دعامستحب ہے، اسے واجب نہ سمجھنا چاہیے کبھی کبھی ترک کردینا چاہیے۔ کبھی کوئی پہلے کرلے اور کوئی بعد میں کرے تاکہ اجتماعی صورت نہ بن سکے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند