• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 7400

    عنوان:

    آپ کے فتوی میں ہے کہ نبی پاک علیہ السلام کو ذرہ ذرہ کا علم نہیں۔ جب کہ قرآن میں ہے جس کا مفہوم ہے کہ اے حبیب علیہ السلام ہم نے آپ کو سب کچھ سکھادیا جو آپ نہیں جانتے تھے۔ اور یہ بھی ہے کہ یہ نبی علیہ السلام غیب بتانے میں بخیل نہیں۔ اس بارے میں مستند تفسیر کے ساتھ وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1697=1512/ب

    ذرہ ذرہ کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کی اتنی ہی باتیں معلوم تھیں جس قدر اللہ نے آپ کو سکھایا اور بتایا تھا، خواہ وہ لاکھوں کی تعداد میں ہوں لیکن ساری چیزوں کاعلم آپ کو نہ تھا، یہ خصوصیت صرف اللہ کی ہے۔ اور غیب کی جس قدر باتیں اللہ نے آپ کو بتائی تھی آپ ان کے بتانے میں بخیل نہ تھے۔ غالباً آپ کو صحیح عقیدہ سمجھ میں آگیا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند