• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6919

    عنوان:

    حیاة النبی کیا ہے؟ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر میں زندہ ہیں؟ اوروہ زندگی کیسی ہے دنیاوی یا برزخی؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں نماز پڑھتے ہیں اور کھاتے بھی ہیں؟

    سوال:

    حیاة النبی کیا ہے؟ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر میں زندہ ہیں؟ اوروہ زندگی کیسی ہے دنیاوی یا برزخی؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں نماز پڑھتے ہیں اور کھاتے بھی ہیں؟

    جواب نمبر: 6919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1512=1428/ د

     

    (۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر حضراتِ انبیائے کرام کی حیات، حیات برزخی ہے، لیکن یہ حیات برزخی عام مسلمانوں کے مقابلے میں قوی ہے اس میں روح کا رشتہ جسد کے ساتھ اتنا زیادہ قوی رہتا ہے کہ اسے حیات دنیویہ کے ساتھ بہت قرب ہے۔

    (۲) عن انس رضی اللہ عنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال الأنبیاء أحیاء في قبورھم یصلون اور بھی احادیث و شواہد سے اس کا ثبوت ہے، تفصیل کے لیے علامہ جلال الدین سیوطی کی الحاوی للفتاوی ص:۱۴۷ کا مطالعہ کریں۔

    (۲) برزخی زندگی ہے، عام انسانوں کے مقابلہ میں روح کا رشتہ جسم سے زیادہ قوی ہوتا ہے۔

    (۴) حدیث مذکور الصدر میں نماز پڑھنے کی تصریح ہے اور واقعہ معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ علیہ السلام کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھا تھا۔ جیسا کہ مسلم شریف کی روایت ہے: عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم لیلة أسری بہ مر بموسی علیہ السلام وہو یصلي في قبرہ حیات برزخی کے مناسب رزق عطا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند