• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 4022

    عنوان:

    وسیلہ سے متعلق کوئی حدیث پیش کریں جسے اہل حدیث رد نہ کرسکیں۔

    سوال:

    وسیلہ سے متعلق کوئی حدیث پیش کریں جسے اہل حدیث رد نہ کرسکیں۔

    جواب نمبر: 4022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 172/ م= 172/ م

     

    کیا اہل احدیث جس حدیث کو رد کردیں ، وہ قابل اعتبار نہیں ہوتی؟ اہل حدیث تو صحیح حدیث کا بھی انکار کردیتے ہیں، تو کیا اس کی وجہ سے وہ صحیح حدیث قابل عمل نہیں ہوگی؟ بہرحال وسیلے سے متعلق بخاری شریف کی روایت ملاحظہ فرمائیں: حدثنا الحسن بن محمد قال حدثنا محمد بن عبد اللہ الأنصاري قال حدثني أبي عبد اللہ بن المثنی عن ثُمامة بن عبد اللہ بن أنس بن مالک أن عمر بن الخطاب رضي اللہ عنہ کان إذا قُحدوا استسقی بالعباس بن عبد المطلب رضي اللہ عنہ فقال: اللّٰہم إنا کنا نتوسل إلیک بنبینا صلی اللہ علیہ وسلم فتسقینا وإنا نتوسل إلیک بعمّ نبیّنا فاسقِنا قال فیسقَون․ (بخاری شریف: ج۱ ص۱۳۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند