• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3959

    عنوان:

    یا رسول اللہ کہنا جائزہے؟ کیوں کہ یہ دور اور نزدیک کے لیے استعمال ہوتاہے ۔ آپ لوگ یا رسول اللہ دورکے لیے استعمال کرلیا کریں اور ہم لوگ دور اور نزدیک کے لیے۔براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    یا رسول اللہ کہنا جائزہے؟ کیوں کہ یہ دور اور نزدیک کے لیے استعمال ہوتاہے ۔ آپ لوگ یا رسول اللہ دورکے لیے استعمال کرلیا کریں اور ہم لوگ دور اور نزدیک کے لیے۔براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 3959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 570/ د= 523/ د

    غلبہ شوق و محبت میں احیاناً یا رسول الہل کہہ دیا تو مضائقہ نہیں ہے، لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرجگہ حاضر و ناظر یقین کرتے ہوئے یا رسول اللہ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنا جائز نہیں، جو لوگ یا رسول اللہ کہنے پر اصرار کرتے ہیں، وہ اسی عقیدہ کے پیش نظر کرتے ہیں جب کہ ہرجگہ حاضر و ناظر ہونا اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند