• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3944

    عنوان:

    ہم اہل سنت والجماعت کو اللہ تعالی کے بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے؟ کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟ یا عقیدہ ہویا پھر اللہ تعالی عرش پر موجود ہے اور ہر چیز کو وہاں سے بیٹھے بیٹھیدیکھتاہے (ہر چیز اللہ کے علم رہتی ہے)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 424/ ل= 388/ ل

    اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہرجگہ موجود ہے، ہرصغیر و کبیر کاعالم ہے، کوئی ذرہ اس سے مخفی نہیں، نصوص صریحہ اور دلائل قطعیہ سے اس کا ثبوت ہے قال تعالیٰ: لاَ یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَلاَ فِی الْاَرْضِ وَلاَ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِکَ وَلاَ اَکْبَرُ اِلاَّ فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ (الآیة) مگر اللہ تعالیٰ کے لیے دوسری اشیاء کی طرح کوئی مخصوص مکان محیط نہیں کیونکہ وہ مکانی نہیں بلکہ واجب اور قدیم ہے اور مکان وزمان وغیرہ حادثات اور اس کی پیدائش ہوئی ہیں، پھر کوئی مکان وغیرہ کیسے محیط ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند