• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2949

    عنوان: حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟ کیا وہ اب بھی زندہ ہیں؟

    سوال:

    حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟ کیا وہ اب بھی زندہ ہیں؟ میں نے معراج ربانی کے ایک بیان میں سنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آج سے سوسال کے بعد اس دنیا میں جو لوگ زندہ ہیں ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔ تو اس حدیث کی بنیاد پر حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161/ ھ= / ھ

     

    جمہور علماء کا تو قول یہی ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں، اور بعض کا قول وفات پاجانے کا بھی ہے، فتح الباری شرح صحیح البخاری ۶:۲۷۴، جمع الفوائد ج۱ص۱۳۸ وغیرہ میں بحث ہے۔معراج ربانی نے جو استدلال کیا ہے اس کا جواب بھی شارحین حدیث نے دیا ہے اس حدیث شریف کی بنیاد پر کوئی وفات کا عقیدہ رکھتا ہے تو گنجائش ہے۔ یہ کوئی ضروریات دین کا ایسا مسئلہ نہیں کہ جس میں عامة المسلمین کو الجھایا جائے، اہل علم حضرات بسط و تفصیل سے بدلائل معلومات حاصل کریں تو مضائقہ نہیں، آپ اگر عالم ہیں تو بجائے ربانی کے بیان کے مذکورہ بالا کتب کی طرف مراجعت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند