• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2608

    عنوان:

    میں نے سناہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۴۰۰ھ تک دنیا کی سب معلومات تھی، اس کے بعدکی نہیں، اس کے بعد دنیا میں کیا ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں بتایا، کیا یہ بات صحیح ہے؟ صحیح احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 12/ د= 4/ ک

    آپ نے غلط سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری باتوں کا علم عطا فرمایا تھا، قیامت سے پہلے کی اور قرب قیامت کی باتیں بھی۔ اسی طرح وقوعِ قیامت اور حشر و نشر جزا و سزا سے متعلق کافی باتیں ہیں، جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو بھی مطلع فرمایا ہے۔ اور بہت سی پیشن گوئیاں قرب قیامت اور قوعِ قیامت کے وقت کی کتب احادیث میں محفوظ ہیں۔ لہٰذا یہ کہنا غلط اور بے بنیاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۴۰۰ھ تک دنیا کی سب معلومات تھیں اس کے بعد نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند