• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2540

    عنوان: قرآن حدیث اور اسلامی فقہ کے مطابق ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو براہ کرم با مرجع دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں۔

    سوال: قرآن حدیث اور اسلامی فقہ کے مطابق ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو براہ کرم با مرجع دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1626/ ھ= 1273/ ھ

     

    مروجہ قرآن خوانی تو نہ ایصال ثواب کی غرض سے درست ہے اور نہ ہی کسی دوسرے مقصد سے صحیح ہے البتہ فی نفسہ جو شخص جب چاہے جس قدر چاہے جس کو چاہے جہاں چاہے قرآن کریم پڑھ کر ثواب پہنچادیا کرے جائز و مستحسن ہے۔ احادیث کثیرہ سے اس کا ثبوت ہے، فتاویٰ شامی نیز فتح القدیر شرح الہدایہ میں دلائل جمع کردیے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند