عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 2455
میرا سوال تقدیر کی بارے میں هے، تقدیر کیا هے جیسا کہ میں نے حدیثوں میں پڑھا ہے کہ سپ کی تقدیر لکھی جاچکی ہے، اگر ایسا هے تو پھر هم کچھ چیزیں دعا میں کیوں مانگتے ہیں یا کسی کام کے لیے دعا کیوں مانگتے ہیں جپ کہ اگر وہ هماری تقدیر میں لکھا هوا ہوگا تو وہ خود به خود آ جائے گی؟
جواب نمبر: 2455
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1174/ ب= 98/ ب
تقدیر کا مسئلہ کما حقہ کسی کی سمجھ میں آیا نہ آئے گا اس لیے اس کی حقیقت سمجھنے کی فکر نہ کرنی چاہیے جو کچھ اور جتنا زیادہ نیک عمل ہوسکے کرتے رہنا چاہیے اور دعا بھی مانگتے رہنا چاہیے تقدیر میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ بندہ اتنی دعائیں کرے اور اتنے عمل کرے گا جس کے صلہ میں اسے یہ اجر و ثواب ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند