• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 20753

    عنوان:

    ایک انسان جوکہ پیدائشی غیر مسلم کے پیٹ سے پاگل پیداہو، جو پیدا ہونے کی عمر سے چالیس سال تک زندہ رہاہو اور ویسا ہی پاگل پن کی حالت میں انتقال ہوگیا ہو تو آخرت میں اس کے ساتھ کیا حساب ہوگا؟

    سوال:

    ایک انسان جوکہ پیدائشی غیر مسلم کے پیٹ سے پاگل پیداہو، جو پیدا ہونے کی عمر سے چالیس سال تک زندہ رہاہو اور ویسا ہی پاگل پن کی حالت میں انتقال ہوگیا ہو تو آخرت میں اس کے ساتھ کیا حساب ہوگا؟

    جواب نمبر: 20753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 611=474-4/1431

    ۔۔۔۔۔۔

    حدیث میں آیا ہے کہ کل مولود یولد علی الفطرة، یعنی ہربچہ فطرتِ اسلامی پر پیدا ہوتا ہے، جب وہ ابتدا ہی سے غیر مکلف رہا تو اس سے کوئی حساب نہ ہوگا۔ حدیث مذکور کی روشنی میں اس کے ساتھ ہمیں نیک گمان رکھنا چاہیے۔ یعنی وہ بلاحساب جنت میں جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند