• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 20515

    عنوان:

    کیا شفاعت کسی شخص کو گناہ کبیرہ یا حقوق العباد کی وجہ سے جہنم میں جانے سے بچا سکتی ہے؟

    سوال:

    کیا شفاعت کسی شخص کو گناہ کبیرہ یا حقوق العباد کی وجہ سے جہنم میں جانے سے بچا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 20515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 332=73tb-3/1431

     

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس امت کے لوگوں کے گناہ کبیرہ کی معافی کی سفارش کریں گے، یہ امت محمدیہ کی خصوصیت ہوگی دوسری امتوں کے لیے یہ خصوصیت نہیں: عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: شفاعتي لأھل الکبائر من أمتي رواہ الترمذي (مشکاة: ۴۹۴، کتاب الفتن باب الحوض والشفاعة) أي شفاعتي في العفو عن الکبائر من أمتي خاصةً دون غیرھم من الأمم (مرقاة المفاتیح: ۱۰/۳۰۹، کتاب الفتن باب الحوض والشفاعة، ط: امدادیہ ملتان) البتہ حقوق العباد اسی وقت معاف ہوں گے جب خود صاحبِ حق اس کو معاف کردے، اگر وہ معاف نہیں کرتا تو حق پامال کرنے والے پر اصولاً مواخذہ ہی ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند