• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 19994

    عنوان:

    جو شخص اس بات کا انکار کرے کہ معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا اوراس بات پر چیلنج کرکے کہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کو نہیں دیکھا۔ تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے؟ آیا اس نے کفر کیا، کیا اس پر توبہ لازم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 340=340-3/1431

    واقعہ معراج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا یا نہیں؟ اس بارے میں حضرات صحابہ وتابعین اور مفسرین کے اقوال مختلف ہیں، سورہٴ نجم میں جو روٴیت کا ذکر ہے اس میں روٴیت جبرئیل اور روٴیت حق سبحانہ وتعالیٰ دونوں محتمل ہیں، اگرچہ جمہور مفسرین کے نزدیک روٴیت جبرئیل راجح ہے، بنا بریں شخص مذکور کا چیلنج کے ساتھ یہ کہنا کہ ?آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج میں اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا ہے? یہ درست نہیں، جب تک کسی امر میں قطعی الثبوت دلائل نہ ہوں تو اس بارے میں توقف اور سکوت اختیار کرنا چاہیے اور حتمی اور قطعی فیصلہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند