• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 18568

    عنوان:

    ایمان وعقائد کے سلسلے میں وساوس

    سوال:

    حضرت میں ایک کمزور سا مسلم ہوں میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور تبلیغی سلسلہ میں چالیس دن پر بھی جاچکا ہوں مجھے اپنے ایمان پر شک ہے کہ میں صحیح مسلمان نہیں ہوں یا مجھے صحیح یقین نہیں ہے کیوں کہ میرے ذہن میں یہ رہتا ہے کہ اللہ ہے بھی یا نہیں یہ کہ آخرت ہے یا نہیں اور بھی کچھ آپ بتائیں اس کا کیا مطلب ہے کیا میں مسلمان ہوں یا نہیں یا منافق ؟ آپ بتائیں میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 18568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 15=15-1/1431

     

    اس طرح کے وساوس کا آنا عین ایمان کی علامت ہے،بعض جلیل القدر صحابہ کرام کو اپنے بارے میں منافق ہونے کا وسوسہ گزرتا تھا جس کاانھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، یہ نفاق نہیں بلکہ صریح ایمان ہے، لہٰذا آپ ان وساوس کی طرف دھیان نہ دیں، گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں، فرائض واجبات کی پابندی کریں، نیک صحبت اختیار کریں، جماعت میں بھی وقت لگائیں، ان شاء ا للہ پختگی پیدا ہوگی۔ جب اس طرح کا وسوسہ آئے اللہ ہے بھی یا نہیں الخ تو کہیں جو کچھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ حق اور سچ ہے: لا إلٰہ إلا اللہ محمد رسول اللہ رضیت باللہ ربا وبالإسلام دینا وبمحمد صلی اللہ علیہ وسلم نبیا ورسولا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند