• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175919

    عنوان: حضرت مہدی كا ظہور كس طرح ہوگا كیا برملا اعلان ہوگا؟

    سوال: (۱) میرا ایک سوال ہے جو کہ عیسی علیہ ا لسلام کے آمد ثانی سے تعلق رکھتا ہے کہ جب عیسی علیہ ا لسلام نازل ہوں گے تو سبھی اہل کتاب یعنی یہود و نصاری ان پر ایمان لایں گے یہ سورہ نسا کی ۹۵۱ آیت کا مفہوم ہے جو کہ مفسرین اس آیت کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں۔ (۲) سوال یہ ہے کہ عیسی علیہ ا لسلام کے آمد ثانی سے پہلے جو عیسای یا اہل کتاب مرتا ہے تو ان کا کیا ہوگا ؟ سوال کا جواب ضرور اور جلدی دیجیے ۔ ….. میں نزول مسیح کو لے کر کنفیوز ہوں، (۳) کیا مہدی کا ظہور ہوگا یعنی کیا اس کا برملا اعلان ہوگا ؟ہم کیسے پتہ لگائیں گے کہ مہدی کے ظہور کی کونسی شخصیت مصداق ہے ؟ حدیث میں جس مہدی کا ذکر آیا ہے اس کا پتہ حج میں چلے گا جیسا کے حدیث میں آیا ہے حجر اسود اور مقام ابراہیم کے بیچ بیعت ہوگی کیا یہ سب ہوگا ؟ (۴) دجال کون ہے اس کا نام کیا ہوگا ؟دنیا میں فی ا لوقت کوئی بھی لیڈر ایسا نہیں ہے جو ایک آنکھ سے اندھا ہے جس کی ایک آنکھ بھینگی ہے یا دونوں آنکھوں کے درمیان ک ف ر لکھا ہوا ہے ۔ آپ صرف احادیث بیان کرتے ہیں اس کا اصل مصداق والی شخصیت کے بارے میں نہیں بتاتے ۔

    جواب نمبر: 175919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:390-320/sd=6/1441
    سورہ نساء کی مذکورہ آیت کی تفسیر کے لیے آپ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب  کی معروف تفسیر معارف القرآن دیکھیں، اس میں آیت کی تفسیر میں مفصل کلام موجود ہے، باقی نزول عیسی علیہ السلام اور امام مہدی کے ظہور اور دجال کے خروج سے متعلق تفصیلات کے لیے علامات قیامت اور نزول مسیح( موٴلفہ: حضرت مفتی محمد شفیع صاحب  ، مرتبہ : مفتی رفیع عثمانی صاحب ) نامی کتاب دیکھیں، اس کتاب میں متعلقہ احادیث کی روشنی میں تشفی بخش بحث موجود ہے۔ 
     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند