• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1752

    عنوان: کیا غیر مسلم امت محمدیہ میں شامل ہوں گے ؟

    سوال: امت محمدیہ میں کون کون شامل ہیں؟ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام انسان (غیر مسلم ) امت محمدیہ میں شامل ہوں گے ؟ اگر نہیں تو پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ایک واقعہ ایسا بھی سناہے کہ ایک کافر موت سے پہلے ایمان لے آتاہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج میرا ایک امتی جہنم کی آگ سے بچ گیا ہے۔ مفصل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1467/ ھ= 1148/ ھ

     

    حضرت سید الاولین والآخرین محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بعثت قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کی طرف ہوئی ہے، پس تمام انسان آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی امت میں شامل ہیں، البتہ اس لحاظ سے انسانوں کی دو قسم ہے ایک وہ کہ جو ایمان لائے وہ امت اجابت کہلاتی ہے اور جو لوگ ایمان نہیں لائے یا نہ لائیں گے وہ سب امت دعوت کہلاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند