• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174615

    عنوان: زندیق کسے کہتے ہیں ؟

    سوال: محترم مفتی صاحب سے سوال عرض ہے کہ زندیق کی تعریف کیا ہے؟ ایسے شخص کے ساتھ صلح رحمی رکھنا رشتہ داری کرنا اور نیز ایسے شخص کی امامت میں نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟ براہ کرم ذرا تفصیل سے راہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 174615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 348-281/H=03/1441

    زندیق اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنے مسلمان ہونے کا تو اقرار کرتا ہو مگر احکام شرعیہ میں تاویلاتِ باطلہ کرتا ہو رشتہ داری تو اس سے کرنا جائز نہیں نہ ہی امامت کا منصب سپرد کرنا جائز ہے؛ البتہ اصلاح کی خاطر اُس سے خاطر مدارات کا معاملہ رکھنے کی گنجائش ہے یہ تفصیل اُس وقت ہے کہ زندیق ہونا بہ تحقیق شرعی ثابت ہو اور مقامی علماء کرام اصحاب فتویٰ حضرات اُس کو اُس کے حالاتِ واقعیہ کے پیش نظر زندیق قرار دیتے ہوں ، محض عوام کا کسی کو زندیق سمجھ لینا کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند