• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174082

    عنوان: میت کو ثواب پہنچانے کا بہتر طریقہ

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ بکر نامی ایک شخص کا انتقال ہوگیا ، اب گاؤں والے بکر کے لیے مجموعی طورپر کلمہ طیبہ کا ورد کرکے ثواب پہنچانا چاہتے ہیں تو کیا اس طرح کسی بھی شخص کے لیے استغفار کرسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 193-203/M=03/1441

    میت کو ثواب پہنچانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ انفرادی طور پر آدمی جب چاہے ، نماز ، تلاوت ، ذکر و اذکار ، صدقہ خیرات وغیرہ کرکے اس کا ثواب میت کو پہنچا دیا کرے، اس میں مخصوص دن و تاریخ کا التزام نہ کرے اور کسی غیر ثابت شدہ ہیئت کو ضروری نہ سمجھے، گاوٴں میں ایصال ثواب کا مذکورہ اجتماعی طریقہ اگر مروّج ہے تو اس کے التزام سے بچنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند