• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173696

    عنوان: کیا ہم اپنے والدین یا استاذ یا پیر / ولی کے قدموں کوبوسہ دے سکتے ہیں؟

    سوال: شب معراج میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جگانے کے لیے حضرت جبرائیل نے آپ کے قدموں کو بوسہ دیا تھا، کیا یہ بات صحیح ہے؟ (۱) کیا ہم اپنے والدین یا استاذ یا پیر / ولی کے قدموں کوبوسہ دے سکتے ہیں؟ (۲) کیا ہم اپنے والدین یا استاذ یا پیر/ولی کے قدموں پر پیشانی رکھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:123-81/sd=2/1441

    (۱) حضرت جبرئیل علیہ السلام کا شب معراج میں آپ کے قدموں کو بوسہ دینا، ہمیں اس کی تصریح نہیں مل سکی ۔

    (۲) والدین ، استاد اورمرشد اور بزرگان دین کے قدم کو بوسہ دینے کی اگرچہ گنجائش ہے؛ لیکن عام حالات میں ترک اولی ہے، اس میں عوام کے فتنے میں پڑ جانے کا اندیشہ ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : جواہر الفقہ، جلد اول، رسالہ دست بوسی اور قدم بوسی ۔

    (۳)پیشانی رکھنا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند