عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 173444

میرے والد صاحب نے ہندی زبان میں قرآن ہدیہ کیا تھا ، اب وہ وفات پا چکے ہیں ۲۲ / اگست 2019ء کو ، آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ میرے والد صاحب کے لیے مغفرت کی دعا کریں ۔ میں اپنے والد کا ہدیہ کیا ہوا پورا ہندی قرآن کا صرف ترجمہ پڑھنا چاہتاہوں تاکہ ان کو اس کا اجر ملے ، کیوں کہ ہندی میں جو عربی ٹرانسلیٹ کیا گیاہے اس کو پڑھنا کافی مشکل لگتاہے، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں صرف قرآن کا ترجمہ پڑھ کر مکمل کرسکتاہوں؟ جزاک اللہ خیرا

Published on: Oct 20, 2019

جواب # 173444

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:6-4/N=2/1441



(۱): اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔



(۲): آپ اپنے والد کا ہدیہ کیا ہوا قرآن جزدان میں کرکے کسی اونچی جگہ رکھ دیں، اُسے نہ خود پڑھیں اور نہ کسی اور کو پڑھنے دیں۔ اور والد صاحب کو ایصال ثواب کے لیے عربی والا قرآن لے کر روزانہ اس کی تلاوت کیا کریں اور جو کچھ پڑھا کریں ، اس کا ایصال ثواب کردیا کریں؛ کیوں کہ صرف ترجمہ عوام کے لیے مفید نہیں اور ہندی میں لکھے ہوئے قرآنی کلمات کا صحیح تلفظ عام طور پر مشکل ہوتا؛ بلکہ عام طور پر الفاظ کچھ کا کچھ ادا ہوتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات