• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171598

    عنوان: كیا لیڈر ، منسٹر کی سفارش لینا شریعت میں جائز ہے؟

    سوال: کسی بھی کام کے لیے صرف اللہ سے ہی دعا مانگنی چاہئے یا لیڈر ، منسٹر کی سفارش لینا ہے شریعت میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 171598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1026-914/M=10/1440

    دعا تو ہر حال میں اللہ تعالی سے ہی مانگنی چاہئے، کیوں کہ فاعل حقیقی اللہ تعالی ہی کی ذات ہے؛ البتہ دنیا کا نظام چونکہ اسباب سے جڑا ہوا ہے اس لئے ظاہری سبب کے طور پر کسی لیڈر منسٹر سے تعاون لینا اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے ان سے سفارش کرانا، شرعاً ناجائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند