• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 171008

    عنوان: كیا كچھ ایسے بھی دن ہیں جن میں مرنے والوں سے عذاب ہٹالیا جاتا ہے؟

    سوال: جس انسان کا انتقال شب برات کی پندرہویں تاریخ کے بعد ہو توکیا وہ انسان رمضان کے ماہ تک جنت میں رہتاہے؟انتقال کے دن شعبان کی اکیسویں تاریخ تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1098-944/L=10/1440

    رمضان المبارک یا جمعہ کے دن مرنے والے کے بارے میں یہ فضیلت تو کتابوں میں مذکور ہے کہ اس سے عذابِ قبر کو ہٹالیا جاتا ہے ؛البتہ پندرہویں شعبان کے بعد انتقال کی جو فضیلت آپ نے تحریر کی ہے اس فضیلت کا کسی کتاب میں دیکھنا مستحضر نہیں۔

    قال أہل السنة عذاب القبر حق وسوال نکیر ومنکر حق وضغطة القبر حق لکن إن کان کافرا فعذابہ یدوم إلی یوم القیامة ویرفع عنہ یوم الجمعة وشہر رمضان․․․ والعاصی یعذب ویضغط لکن ینقطع عنہ العذاب یوم الجمعة ولیلتہا ثم لا یعود، وإن مات یومہا أو لیلتہا یکون العذاب ساعة واحدة وضغطہ القبر ثم یقطع(رد المحتار ج۳ص۴۴مکتہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند