• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170846

    عنوان: ایمان آباؤ اجداد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم كے بارے میں كیا عقیدہ ہے؟

    سوال: 1- نبی کریم علیہ السلام کے والدین کا کفر کیسے ثابت ہوتا ہے ؟ کیا وہ بتوں کی پوجاکرتے تھے یا اللہ کو نہیں مانتے تھے ؟ اس کا حوالہ کیا ہے ؟ 2- جب انہوں نے حضور علیہ السلام کا زمانہ نبوت پایا ہی نہیں ، تو وہ ایمان کیونکر لا سکتے تھے ؟ 3- نبی علیہ السلام کے والد ماجد کا نام ہی عبداللہ ہے جب کہ اس دور میں لوگوں نے بتوں سے منسوب نام رکھے ہوئے تھے کیا یہی ان کے مواحد ہونے کی دلیل نہیں ہے ؟ 4- نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ نے مجھے ہر دور میں بہترین لوگوں میں رکھا ، تو اگر آپ کے اجداد کافر تھے تو کیا کفار بہترین ہو سکتے ہیں ؟ 5- حضرت علامہ طارق جمیل صاحب حفظہ اللہ اور دیگر علماء نبی علیہ السلام کا شجرہ نسب بیان کرتے ہیں تو اگر وہ سب کفار تھے تو ان کا نام بیان کرنا اچھا عمل ہے کیا ، طارق جمیل صاحب کہتے ہیں کہ سب لوگ صرف صلوٰة و سلام پڑھتے ہیں ، میں روضہ مبارک پر کھڑا ہو کر حضور کا شجرہ پڑھ کر سب آباؤ اجداد پر سلام پڑھتا ہوں جب کہ کفار کیلیے دعا رحمت یا سلام کرنا جائز نہیں ہے ؟ 6- ہم نے بچپن سے سنا اور پڑھا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی وفات سے نبی علیہ السلام کے اعلان نبوت کے درمیان کے عرصہ میں فوت ہونے والے تمام لوگ بخشے جائیں گے۔

    جواب نمبر: 170846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:800-777/sd=11/1440

    (۱تا۶)حضور ﷺ کے والدین کے ایمان کے سلسلے میں سب سے زیادہ اسلم طریقہ یہ ہے کہ توقف کیا جائے، سلامتی اسی میں ہے کہ ہم سکوت اختیار کریں، یہ مسئلہ عقائد اسلام میں سے نہیں ہے، نہ ہی عمل سے اس کا کوئی تعلق ہے، لہٰذا خاموشی اختیار کرنا سب سے بہتر راستہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند