• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169686

    عنوان: تقدیر کے بارے میں صحیح نظریہ کیا ہے ؟

    سوال: تقدیر کے بارے میں صحیح نظریہ کیا ہے ؟ تقدیر سے مراد اللہ کا علم ہے یا کوئی لکھی ہوئی چیز ہے جس میں ہمیشہ تک جو ہونا ہے سب درج ہے ؟ کیا تقدیر میں کوئی ردوبدل ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 169686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 775-652/B=07/1440

    بندوں کے حق میں یا کائنات میں جو کچھ بھی بھلا ہو یا برا پیش آتا رہتا ہے وہ سب پہلے ہی سے ”لوح محفوظ“ میں لکھا ہوا ہے۔ اس میں کوئی ردّ و بدل نہ ہوگا۔ ”لوح محفوظ“ میں ہونا اللہ کے علم میں ہونا تقریباً ایک ہی چیز ہے۔ پیش آمدہ حالات کا علم بندوں کو بعد میں معلوم ہوتا ہے لہٰذا بھلا یا برا جو کچھ بھی پیش آئے اس پر راضی برضا رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند