• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 167707

    عنوان: كیا آسیب وجادو كی كوئی حقیقت ہے؟

    سوال: میری شادی اکیس اپریل 2016کو ہوئی تھی، ایک مہینہ کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی کو ماہواری میں بہت درد ہوتاہے، ڈاکٹر نے بچہ دانی کی تکلیف بتایا،دو بار آپریشن کیا پر کوئی فائدہ نہیں ، تکلیف دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے، بیوی کا کہنا ہے کہ کوئی اچھے مولانا جو دعا تعویذ کرتے ہیں ، دکھائی کہ کسی نے کوئی کام تو نہیں کردیاہے، ایک دو کو دکھایاہے، ان کا بھی یہی کہنا ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں راہ راست سے بھٹک نہ جاؤں، براہ مہربانی اس کا کوئی حل بتائیں۔ آسیب یا جادو کی کیا روک ہے؟ اور شک ہونے پر کیاکیا جائے؟

    جواب نمبر: 167707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:470-399/L=5/1440

    آسیب اور جادو کی حقیقت ہے ، بوقتِ اندیشہ کسی دیندار عامل سے رجوع کرسکتے ہیں؛البتہ ہر مرض کو جادو یا آسیب کہنا صحیح نہیں اکثر مرض ہوتا ہے؛ لیکن بعض عاملین اس کو آسیب وغیرہ بتلا دیتے ہیں؛ اس لیے اس کے چکر میں زیادہ نہ پڑیں اورآپ کھانے یا پینے سے پہلے گیارہ مرتبہ معوذتین پڑھ کر اس پر دم کر کے کھایا یا پیا کریں ان شاء اللہ اس سے بیحد فائدہ ہوگا اور اگر آسیبی اثرات ہوں گے تو وہ بھی زائل ہو جائیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند