• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 167295

    عنوان: كیا شیعہ سنی بن سكتا ہے؟

    سوال: میرا تعلق ایک شیعہ اور ہمارے علاقے کے بہت ہی چھوٹی ذات سے ہے ۔ میں آج سے قریب سات سال پہلے صحابہ کرام کی محبت میں شیعہ سے سنی میں تبدیل ہوا تھا اور سچے دل سے ہوا تھا جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میرے والدین بھی شیعہ ہیں لیکن انھوں نے کبھی مجھے روکا ٹوکا نہیں بلکہ میری وجہ سے انھوں نے بھی بہت طعنے سنے اور خاندان والوں کی مخالفت بھی برداشت کی۔ میرے سنی ہونے کے کچھ عرصہ بعد مجھے اپنی پڑوسن سے محبت ہو گء جسکا تعلق دیوبند سے ہے ۔اور ذات پات کے لحاظ سے ہم سے کچھ بہتر ہے ۔ ہم نے جب ان سے رشتہ مانگا تو انھوں نے یہ بات کہ کر انکار کر دیا کہ"کہ شیعہ کبھی سنی نہیں بن سکتا۔ وہ ہمیشہ شیعہ ہی رہتا ہے ۔اور شیعہ سے نکاح نہیں ہو سکتا اور ہم ان کی برادری اور برابری کے نہیں ہیں" جبکہ میں پہلے سے سنی ہوں۔ اور میرے والدین شیعہ ہیں لیکن اُن کے بھی کوء ایسے عقائد نہیں ہیں جس سے وہ کافر ہو جائیں۔ " اس کے علاوہ بھی چار اور سنی گھروں میں میرے والدین رشتہ کے لیے گئے تو وہاں سے بھی ذات پات ک طئنے ملے اور یہ بھی کہا گیا کہ لڑکا سنی ہو سکتا ہے تو دوبارہ شیعہ بھی ہو سکتا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر مسلمان ہو نے کے باوجود ذات پات کواگر اتنی اہمیت دی جا رہی ہے تو پھر چھوٹی ذات والے کہاں جائیں۔ اور اگر کوئی شیعہ فتویٰ نمبر (Fatwa: 108/L=108/L) کے مطابق مسلمان ہونے کے باوجود سنی میں تبدیل ہو اور آگے اس طرح کا استقبال ہو تو پھر شیعہ رہنا بہتر ہے ؟

    جواب نمبر: 167295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:392-354/L=4/1440

    یہ بات تو صحیح نہیں کہ شیعہ کبھی سنی نہیں ہوسکتا؛ بلکہ اگر وہ بھی اپنے عقائدِ باطلہ سے توبہ کرکے اہل سنت والجماعت کے عقائد ونظریات اختیار کرلے تو وہ بھی سنی ہوسکتا ہے، آپ مقامی علماء کے پاس جائیں اور ان کے سامنے اپنے احوال رکھیں، ان شاء اللہ وہ حضرات تفتیش کے بعد صحیح رہنمائی فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند