• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166696

    عنوان: یاجون ماجوج سے متعلق چند سوالات

    سوال: یاجوج ماجوج کھل چکے ہیں؟ کچھ لوگ چین یا یہودیوں کو یاجوج ماجوج کہتے ہیں ، آپ بتائیں اگر یہ لوگ نہیں تو کیا نشانی باقی ہے؟سٹیلائٹ کے باوجود نظر کیوں نہیں آرہے ہیں؟ کیا یاجوج ماجوج انسان ہیں؟

    جواب نمبر: 166696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 197-130/SN=3/1440

    یاجوج ماجوج عام انسانوں کی طرح انسان حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں، وہ اب تک نہیں نکلے ہیں، ان کے نکلنے کا وقت مقدر ظہور مہدی علیہ السلام پھر خروج دجال کے بعد وہ ہوگا جب کہ عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوکر دجال کو قتل کر چکیں گے، یاجوج ماجوج سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے معارف القرآن (۵/۶۳۹، وبعدہ) اور قصص القرآن کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند