• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166401

    عنوان: موہم شرک گانا گانے کا حکم

    سوال: اگر کوئی شخص ایسا گانا گالے جس میں شرک ہو۔ یا اس کے منہ سے اچانک نکل جائے جیسے ”یارا تیری یاری کو میں نے تو خدا مانا“ ، یا ایسے جیسے سجدے میں سر جھکتا ہے یارا میں کیا کروں ، ․․․․․․ تو کیا ایسا گانا گانے سے آدمی ایمان سے نکل جاتا ہے؟ کیا اسے پھر سے کلمہ پڑھنا پڑتا ہے؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166401

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 136-131/SN=3/1440

    سیاق و سباق کے ساتھ پورا گانا لکھنا چاہئے تھا؛ تاکہ مدلول متعین کرنے میں آسانی ہوتی؛ بہرحال اپنے کسی محبوب وغیرہ کو مخاطب بناکر اس طرح کے الفاظ کہنا یا کسی کا انہیں دہرانا بڑا خطرناک ہے، جس کسی نے ایسا کیا اسے توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ تجدید ایمان بھی کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند