• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166303

    عنوان: قرآنی قصے کا ڈرامہ بنانا

    سوال: آج کل قرآن پاک کے قصوں کا ڈرامہ یا فلم بنائی جاتی ہے ، جن میں کسی بھی اداکار کو نبی دکھایا جاتا ہے ۔ کچھ عربی ادیب ڈرامہ لکھ بھی رہے ہیں ایسے موضوعات پر۔ کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 166303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:243-177/L=2/1440

    اس طرح کا ڈرامہ لکھنا اور فلمی شکل میں اس کو پیش کرنا جائز نہیں حرام ہے ،اوراگر کسی اداکار کو نبی بناکر پیش کیا جائے تو یہ نبی کی شان میں سخت گستاخی ہے اس میں سلبِ ایمان کا بھی خطرہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند