• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166145

    عنوان: صحت خراب ہونے كو پرانے گناہوں كا نتیجہ بتانا

    سوال: سوشل میڈیا میں کچھ پوسٹ چل رہی ہیں کہ والدین کے گناہ کا بوجھ ان کی اولاد پر پڑتاہے، تو کیا اسلامی شریعت کے مطابق یہ درست ہے؟ مثال کے طورپر ایک پوسٹ ہے جس میں لکھاتھا کہ جو اولاد اپنے والدین کی بات نہیں سنتی ہے تو یہ ہوسکتاہے کیوں کہ والدین نے ماضی میں بہت سارے گناہ کئے ہوں گے تو اگرچہ انہوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اچھے اور دینی طریقے سے اپنی اولاد کی پرورش کی ہو،اب اگر اولاد کسی سنگین حادثہ کی شکار ہوجاتی ہے یا اس کی طبیعت اچھی نہیں رہتی ہے تو یہ اس کے والدین کے گناہوں کی وجہ سے ہوتاہے۔

    جواب نمبر: 166145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:154-128/sd=2/1440

     جب کہ والدین نے گناہوں سے توبہ کرلی اور اولاد کی دینی تربیت بھی کی، تو اولاد کے کسی حادثہ کا شکار ہونے یا صحت وغیرہ خراب ہونے کو والدین کے پرانے گناہوں کا نتیجہ قرار دینا کیسے درست ہوسکتا ہے ؟ والدین اگر اولاد کے شرعی حقوق اداء کریں، تو عند اللہ وہ بری الذمہ ہوتے ہیں، مذکورہ پوسٹ صحیح نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند