• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166134

    عنوان: شفا كے لیے مریض كو مزار پر لے جانا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے ابا بہت بیمار ہیں، دوا چل رہی ہے، کوئی فائدہ نہیں نظر آرہا، شفاء کے لیے میں بزرگوں کے مزار پر جا کر یا انہیں لے جا کر دعا تعویذ کراسکتاہوں؟ جتنے بھی بزرگوں کے مزار ہیں وہاں شاید شفاء مل جائے؟

    جواب نمبر: 166134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:201-140/L=2/1440

    صورت مسئولہ میں اگر آپ کے والد کو بیماری سے راحت نہیں مل پارہی ہے تو آپ کسی دیندار عامل کے پاس اپنے والد کو علاج کے لیے لے جاسکتے ہیں؛البتہ اس کے لیے فاسق وفاجر عامل یامزارات پر جانا درست نہیں ،اس میں اس بات کا امکان ہے کہ آدمی کوئی شرکیہ عمل کر بیٹھے یا اس کے عقائد خراب ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند