• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165662

    عنوان: كيا گناہ کا خیال آجانے کے بعد بھی گناہ سے نہ رکنا، کفر ہے؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ یا فلم دیکھتے ہوئے اگر یہ خیال آئے کہ یہ گناہ ہے اور پھر بھی بندہ دیکھنا نہ چھوڑے اور یہ سوچے کہ اللہ پاک معاف کرنے والا ہے اور توبہ کرلو ں گا تو کیا یہ کفر ہوگا؟

    جواب نمبر: 165662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:105-106/sd=2/1440

     کفر کا تو حکم نہیں ہوگا؛ البتہ گناہ کو گناہ سمجھنے کے باوجود اس وجہ سے نہ چھوڑنا کہ اللہ تعالی معاف کرنے والا ہے ؛ بڑی بے غیرتی اور جرأت کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند