• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165255

    عنوان: کیا بیٹے یا بیٹی کے پیدا ہونے میں جراثیموں کی تعداد پر انحصار ہوتا ہے ؟

    سوال: امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے ، محترم، آپ سے ایک سوال ہے کہ میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ انسان کے مادہ میں اگر اتنے جراثیم ہوں (تعداد معلوم نہیں) تو تب ہی بیٹا پیدا ہوتا ہے ، کیا وہ صحیح کہتے ہیں یا پھر یہ اللہ تعالی کی مرضی ہے کہ وہ جسے جو چاہے دے ؟ کیا بیٹے یا بیٹی کے پیدا ہونے میں جراثیموں کی تعداد پر انحصار ہوتا ہے ؟جواب دے کے رہنمائی فرمائیں.. آپ کا بہت شکریہ

    جواب نمبر: 165255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 76-154/B=2/1440

    اللہ اور اللہ کے رسول کی بات یقینی ہے اور میڈیکل سائنس کی بات غیر یقینی اور اسباب کے درجہ کی ہے ۔ اصل یہی ہے کہ یہ اللہ کی مرضی ہے جس کو چاہتا ہے لڑکا عطا کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے لڑکی عطا کرتا ہے۔ ہمیں یہی عقیدہ رکھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند