• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 164205

    عنوان: ایصال ثواب کاحکم نیز کیا کیا کام کرکے ایصال کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: ایصال ثواب کے حوالے سے قرآن مجید و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 164205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1252-967/SN=1/1440

    مالی عبادات (مثلاً صدقہ ، خیرات) اور بدنی عبادات (مثلاً نفلی حج، نفلی روزہ، نماز وغیرہ) کے ذریعے ایصال ثواب کرنا شرعاً جائز ہے۔ من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ بغیرہ من الأموات والأحیاء جاز (درمختار مع الشامی: ۳/۱۵۲، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند