• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 164158

    عنوان: مسائل حل ہونے كی نیت سے انگوٹھی پہننا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں انگوٹھی جو ہر قسم کے پتھر والی آتی ہے جس سے کہ مسائل کا حل ہو جاتا ہے اگر کوئی دے کہ فلاں کام کے لئے یہ انگوٹھی پہنو تمہارے مسائل حل ہوں گے تو کیا اس لئے انگوٹھی پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 164158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1258-1216/B=1/1440

    چاندی کی انگوٹھی ساڑھے چار (4.5) ماشہ سے کم وزن کی کاغذات پر مہر لگانے کی غرض سے پہننا مردوں کے لئے درست ہے، محض زینت کے لئے تکبر کے ساتھ مکروہ ہے۔ انگوٹھی پہننے سے مسائل کا حل نہیں ہوگا۔ قرآنی آیات یا احادیث کی دعائیں پڑھنے سے مسائل کا حل نکلتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند