• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 164138

    عنوان: مخصوص الفاظ میں دعاء مانگنا

    سوال: اس طرح دعا مانگنا کہ اے اللہ تو میرے دل میں آجا میرے دل میں سماجا۔ جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 164138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1406-1229/H=12/1439

    دعا میں اس طرح کے الفاظ ذکر کرنے کا مقصود بہ ظاہر اللہ تعالیٰ کی محبت کو اپنے دل میں اتارنے اور سماجانے کی دعا کرنا ہوتا ہے، لہٰذا اس طرح کے الفاظ ذکر کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند