• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 163919

    عنوان: کیا اللہ کو نور سے بنا ہوا کہا جاسکتا ہے ؟

    سوال: معزز علمائے کرام امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ہم اللہ کو نور سے بنا ہوا کہ سکتے ہیں یا نہیں اور جو کہتا ہے ایسے شخص کا حکم کیا ہے برائے کرم مفصل جواب عنایت فرمائیں میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ لوزوم کفر اور التزام کفر کیسے کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 163919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1358-1144/sd=11/1439

     قرآنی آیات اور احادیث میں اللہ تعالی کے بارے میں نور کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، اللہ تعالی کے مبارک ناموں میں سے ایک نام نور بھی ہے ؛ لیکن اس کی حقیقت و کیفیت کے ادراک سے بندے قاصر ہیں ، اس لیے اللہ تعالی کو مطلقا صرف نور تو کہا جاسکتا ہے ؛ لیکن نور سے بنا ہوا کہنا صحیح نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند