عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

Pakistan

سوال # 162738

مسلمان کے نکاح میں موجود عورت جنت میں بھی اسی کی بیوی ہوگی یا کوئی دوسرا خاوند اختیار کر سکے گی اگر عورت کا خاوند اپنے گناہوں کی سزا کے طور پر جہنم میں داخل ہو گیا تو اس کی دنیاوی بیوی کا کیا معاملہ ہوگا اگر عورت اپنے گناہوں کی سزا کے طور پر جہنم میں داخل ہو گئی توجہنم سے نکلنے کے بعد اپنے دنیا والے خاوند کی بیوی بنے گی یا کوئی اور صورت حال ہوگی؟

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 162738

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1071-849/B=10/1439



جو بیوی جس شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے وفات پائے گی وہ شوہر اسے جنت میں ضرور ملے گا، عورت کی زندگی میں جو اس کا آخری شوہر ہوگا وہ شوہر جنت میں اسے ملے گا۔ مسلمان مرد یا عورت اول تو جہنم میں نہیں جائے گی اور اگر گئی تو تھوڑے وقت کے لیے جائے گی اس کے بعد وہ جہنم سے نکال کر جنت میں جائے گی اور اس کا جو آخری شوہر ہوگا وہ جنت میں ضرور ملے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات