• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162269

    عنوان: اہل السنة کی کتابوں میں کونسے شیعہ راوی ہیں؟

    سوال: ہماری سنی کتب میں بہت سے شیعہ راوی موجود ہیں کیا اُن سے مراد رافضی ہیں؟ کیا وہ راوی امیر معاویہ کے بارے میں غلط عقیدہ رکھتے تھے اور ان کو برا سمجھتے تھے ؟

    جواب نمبر: 162269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1045-909/N=11/1439

    اہل السنة کی کتابوں کی بعض احادیث میں جو شیعہ راوی پائے جاتے ہیں ، ان میں بعض غالی اور رافضی بھی ہیں اور اس سلسلہ میں اسمائے رجال کی کتابوں میں ہر ایک کے متعلق صراحت موجود ہے اور تمام شیعہ راویوں کے بارے کوئی یکساں بات نہیں کہی جاسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند