• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1622

    عنوان: صالحین کی قبروں سے تبرک کی وضاحت فرمائیں

    سوال: صالحین کی قبروں سے تبرک: فتوی نمبر 413/م میں آپ نے فرمایا کہ بوڑھی عورتوں کے لیے آہ و بکاء کے بغیر عبرت اور صالحین کی قبروں سے تبرک حاصل کرنے کی غرض سے زیارة قبور کی فقہاء نے اجازت دی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس جملہ کی وضاحت فرمائیں۔ میں ممنون و مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 1622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 556/ م= 546/م

     

    صالحین کی قبروں سے تبرک کا مطلب یہ ہے کہ اولیاء اللہ اور بزرگوں کی قبروں پر اللہ کی طرف سے جو خاص رحمت و برکت کا نزول ہوتا ہے اس کا حصول مراد ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند