• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1619

    عنوان:

    کیا قرآن شریف میں مہاویر، بدھا ، رامااور کرشنا نیز حضرت یسوع مسیح اور حضرت موسیٰ علیہم السلام کے نام دموجود ہیں ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیا نِ کرا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان دعویٰ کر تاہے کہ قرآن شریف میں مہاویر، بدھا ، رامااور کرشنا نیز حضرت یسوع مسیح اور حضرت موسیٰ علیہم السلام کے نام دموجود ہیں ،اور وہ سب اللہ کے رسول ہیں۔ شرعی رو سے مفتیان کرام کا کیا فرض ہونا چاہئے اگر کوئی اپنے مطبوعہ مضامین میں اس طرح کا دعویٰ کرتا ہے؟ جیساکہ جناب طاہر محمود صاحب نے اپنے ایک مضمون؛ دوسرے مذہب کی طرح اسلام ایک مذہب ہے؛ میں لکھاہے، یہ مضمون انگریزی یومیہ اخبار؛ دی ٹائمز آف انڈیا؛ مورخہ ۱۷/ جولائی۲۰۰۷ ، میں چھپاہے۔

    جواب نمبر: 1619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1353/1152=ھ

     

    طاھر محمود صاحب کا انگریزی مضمون اور اس کا ترجمہ منسلک کر کے سوال پوچھیے۔  


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند