عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

india

سوال # 161796

کیا ایمان والا یہ کھنے سے کہ طلاق کیا چیز ہوتی ہے ، ایمان سے خارج ہو جا تا ہے ، حالانکہ وہ غیر ایمان والوں کی بستی میں رہتاہے ، ہم نے اس سے پوچھا کیا تم جانتے ہو ایمان کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا مجھے معلوم نہیں ہے ، ایمان کیا ہے ، پھر پوچھا اسلام کیا ہے ، اس نے کھا معلوم نہیں، مکمل جواب تحریر فرمائیں۔

Published on: Jun 7, 2018

جواب # 161796

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:6287-983/H=9/1439



بے پڑھا ناواقف شخص اگر یہ کہے کہ ”طلاق کیا چیز ہوتی ہے“ اور اس کا مطلب یہ ہو کہ میں طلاق کا مطلب نہیں جانتا کوئی بتادے، تو اس سے اس کے ایمان کے زائل ہونے کا حکم نہیں ہوتا واقف لوگوں کو چاہیے کہ اس کو سمجھادیں یا پھر مقامی قریبی کسی عالم کے پاس لے جاکر ان سے درخواست کردیں وہ مسئلہ کو اچھی طرح ان شاء اللہ سمجھادیں گے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات