عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 160553

توحید کے کیا معنی ہے ؟غیر مقلدین توحید توحید کرتے رہتے ہیں، کیا وہ لوگ توحید کے معاملے میں صحیح ہیں؟

Published on: Apr 22, 2018

جواب # 160553

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:820-1439/N=8/1439



(۱، ۲): توحید کا مطلب ہے: اللہ کو ایک ماننا، اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔ اور غیر مقلدین توحید کے سلسلہ میں افراط کا شکار ہیں، یعنی: انہوں نے بہت سی ایسی چیزوں کو بھی شرک قرار دے رکھا ہے جو حقیقت میں شرک نہیں ہیں، جیسے: دعا وغیرہ میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صلحائے امت کا وسیلہ اختیار کرنا،اور انبیا اور صلحائے امت کے آثار سے(حدود کی رعایت کے ساتھ) برکت حاصل کرنا وغیرہ جیسا کہ ان کی کتابوں اور تحریرات سے واضح ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات