• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160355

    عنوان: جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کی کتنی چیزیں طے کر دیتا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال صرف اتنا ہے کہ جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کی کتنی چیزیں طے کر دیتا ہے؟ حدیث کی روشنی میں وضاحت کردیں۔ جزاک اللہ خیراً

    جواب نمبر: 160355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:880-846/sd=8/1439

    بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے ، تو اللہ تعالی فرشتے کے ذریعے چار باتیں لکھوادیتے ہیں : عمل ، رزق،عمر اور وہ بد بخت ہوگا یا نیک بخت۔

    عن زید بن وہب، قال عبد اللہ: حدثنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہو الصادق المصدوق، قال: " إن أحدکم یجمع خلقہ فی بطن أمہ أربعین یوما، ثم یکون علقة مثل ذلک، ثم یکون مضغة مثل ذلک، ثم یبعث اللہ ملکا فیوٴمر بأربع کلمات، ویقال لہ: اکتب عملہ، ورزقہ، وأجلہ، وشقی أو سعید، ثم ینفخ فیہ الروح، فإن الرجل منکم لیعمل حتی ما یکون بینہ وبین الجنة إلا ذراع، فیسبق علیہ کتابہ، فیعمل بعمل أہل النار، ویعمل حتی ما یکون بینہ وبین النار إلا ذراع، فیسبق علیہ الکتاب، فیعمل بعمل أہل الجنة "۔( بخاری ، رقم : ۳۲۰۸ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند