• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159363

    عنوان: کاہن کے پاس جانا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و شرع متین اس بارے میں کہ زید روحانی علاج کا دعویدار ہے ۔ اور علاج وغیرہ جنات اور موکل کی مدد سے کرنے کا دعویدار ہے ۔ اس کے پاس شرعاً جانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 159363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:707-574/SD=6/1439

    محض شبہات کی بناء پر عامل سے رجوع نہیں کرنا چاہیے ، اگر واقعی ضرورت ہو، تو علاج کرایا جائے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر زید سحر وغیرہ کا علاج شرعی حدود میں رہتے ہوئے کرتا ہے ، تو اس سے علاج کرانے میں مضائقہ نہیں ہے ؛ لیکن اصل چیز یہ ہے کہ صبح و شام کی مسنون دعائیں اہتمام سے پڑھی جائیں، شریعت کے احکام پر عمل کیا جائے اور گناہوں سے بچا جائے ، تعویذ کے معاملے میں آج کل محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند