• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158842

    عنوان: خدا اور رسول کا واسطہ دے کر دوسرے کو کسی کام پر مجبور کرنا؟

    سوال: ایک دوست نے مجھے کسی کام کے متعلق کہا اور واسطہ دیا کہ "تمہیں خدا اور رسول کا واسطہ تم کام ضرور کر دینا" میں وہ کام کر سکتا ہوں لیکن کرنا نہیں چاہتا اور نا ہی انکار کر سکتا ہوں۔ اب اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ، کوئی کفارہ وغیرہ یا کوئی اور حکم ؟

    جواب نمبر: 158842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 705-637/H=6/1439

    دوست کے یہ کہنے سے کہ ”تمھیں خدا اور اس کا واسطہ تم کام ضرور کردینا“ آپ پر وہ کام واجب نہ ہوا اور اس کام کے نہ کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ وغیرہ واجب نہ ہوگا، باقی اگر وہ ایسا کام ہو کہ جس کا کرنا آپ پر پہلے ہی سے واجب ہو تو چاہیں یا نہ چاہیں اس کا کرنا بہرحال واجب ہے، دوست کہے یا نہ کہے وہ تب بھی واجب ہے، اسی طرح اگر وہ کام مباح ہے اور کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے تب بھی بہتر ہے کہ وہ کام کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند