• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158042

    عنوان: کیا پچھلی آسمانی کتابیں بھی کلام اللہ ہیں ؟

    سوال: کیا صرف قرآن ہی اللہ کا کلام ہے ؟ یا چاروں اسلامی کتابیں یعنی قرآن، توریت، زبور اور انجیل اللہ کے کلام ہیں ؟

    جواب نمبر: 158042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:387-334/sd=4/1439

     تورات، زبور اور انجیل وغیرہ پچھلی آسمانی کتابیں صرف کتاب اللہ ہیں، کلام اللہ نہیں ہیں، کلام اللہ آسمانی کتابوں میں صرف قرآن کریم ہے ، صحیح بات یہی ہے ، حجة الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمہ اللہ ، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیاور حکیم الامت حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبنے اس مضمون کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ ( براہین قاسمیہ، ص: ۱۱۵، درس قرآن کی سات مجلسیں، مجموعہ ملفوظات حضرت مولانا حسین احمد مدنی، خطبات حکیم الاسلام:۱۶۹/۱، تحفة القاری : ۴۵/۹) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند